یہ بات وحید سنایی نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ ایرانی صوبے مازندران سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی 'محمد رضا رضائی نے سربیا میں منعقد ہونے والے یوتھ باکسنگ مقابلوں میں مائنس52 کلو گرام کے زمرے میں اور صوبے خراسان رضوی سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی بنیامین وحدتی نے مائنس 70 کلوگرام کے زمرے میں 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔
ایک اور ایرانی کھیلاڑی 'علیرضا مقصودی نے مائنس 75 کلوگرام کے زمرےمیں کروشیا، سربیا، ہنگری اور اٹلی کے حریفوں کو پیچھے چوڑ کر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
انہوں نے فائنل کے مرحلے میں یوکرائن کے حریف کو ہرا کر Savate( فرانسیسی باکسنگ) کی تاریخ میں پہلا ایرانی طلائی تمغہ حاصل کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 3 جولائی کو 30 ممالک کے کھیلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا
یہ کھیل 2008 سے ایرانی شہر فارس سے آغاز ہوا ہے جس عرصے میں وحید سنایی نے ایشیائی مقابلوں کا طلائی تمغہ حاصل کرلیا اور ایک اور کھیلاڑی نے اس صوبے سے 2019 میں عالمی جونیئر مقابلوں میں ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ